شجرکاری مہم کا افتتاح

9

( محمد سکندر اعظم )بہاولپور

ڈپٹی کمشنربہاول پور سید حسن رضا کا ذخیرہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح، 5 ایکڑ پر 3500 پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ذخیرہ کے مقام پر پودا لگا کر محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ شجرکاری مہم کے تحت 5 ایکڑ رقبے پر 3500 پودے لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل آفیسر جنگلات بہاولپور عابد کوکب اور ایس ڈی او جنگلات نوید خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی بہتری، فضائی آلودگی میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ انسانی صحت کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری اربن شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف پودے لگائیں بلکہ ان کی حفاظت اور نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ مہم کو مؤثر انداز میں شروع کیا جائے اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اربن شجرکاری مہم کے تحت مجموعی طور پر 3500 پودے لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ