عوام کو فوری ریلیف :شکریہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز

14

 

بہاول پور: ( محمد سکندر اعظم )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف، شفاف فیصلے اور شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں بہاول پور صدر کے 16 کیسز کی سماعت ہوئی۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاول پور میں ناجائز قبضوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درامد جا ری ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر قرۃ العین اور ریونیوکے افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ، شہری حقوق کے دفاع اور قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے قائم ضلعی کمیٹی باضابطہ طور پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کسی کو جائیداد، ونڈا تنازع یا قبضے کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجھک ضلعی انتظامیہ سے رجوع کریں۔ ا س موقع پر متاثرین نے کہا کہ ہماری زمین واپس ملنے پر ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ