جيو قائد – Geo Quaid

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ
لندن (نیوز ڈیسک): تحریکِ کشمیر برطانیہ کے زیرِ اہتمام ‘یومِ استحصالِ کشمیر’ کے موقع پر لندن میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بھارتی مظالم، ڈیموگرافک تبدیلیوں اور 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریکِ کشمیر برطانیہ فہیم کیانی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی محافظ ہے۔ اگر آزاد کشمیر کے عوام کو پاکستان کا تحفظ حاصل نہ ہوتا تو وہ بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح خوف کی زندگی بسر کرنے اور بھارتی مظالم برداشت کرنے پر مجبور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں "ڈیموگرافک دہشت گردی” میں ملوث ہے اور کشمیریوں کی تاریخی و ثقافتی شناخت کو ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر کے غیرت مند عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے جبری قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ فہیم کیانی نے مطالبہ کیا کہ تمام اسیر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور اقوامِ متحدہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزمل ٹھاکر، محمد غالب، راجہ سکندر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حیثیت کو تبدیل کیا تھا، جس کے خلاف کشمیری اور ان کے حامی آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئله کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوب ایشیائی خطے میں امن و استحکام کا قیام ممکن نہیں۔

شرکائے مظاہرہ نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت آج بھی کشمیر پر غاصبانہ طور پر قابض ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری شناخت کو مسخ کرنے کی بھارتی کوششیں قابلِ مذمت ہیں، اور بھارت تمام تر جابرانہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔

ملک اقبال چنڑ کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: وزیراعظم شہباز شریف
بہاولپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد اور رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔یاد رہے سینئر سیاست دان مسلم لیگ ن کے پرانے ساتھی سابق صوبائی وزیر اور ایم این اے ملک اقبال چنڑ گزشتہ دن علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ نے رکنِ قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

وفاقی وزیر احسن اقبال کیس جیت گئے مراد سعید کوہارکیساتھ بڑا جرمانہ
سلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں دائر ہتکِ عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہو سکے، لہٰذا یہ الزامات ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مراد سعید نے 2019 میں ملتان۔سکھر موٹر وے منصوبے میں احسن اقبال پر 70 ارب روپے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی کمیشن لینے کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، تاہم پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں یہ رقم حد سے زیادہ قرار دی گئی اور 25 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مراد سعید کے متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوئے اور عوام میں ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا۔ عدالت کے مطابق یہ الزامات احسن اقبال کی دیانت، کردار اور شہرت پر براہِ راست حملہ تھے، جبکہ مراد سعید نہ تو عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم کر سکے

ایران نے اردن میں امریکہ کےنقصان کی تصاویر شئیر کردیں
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے الازرق ایئربیس پر امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “سینسرشپ ختم کریں اور دنیا کو درست معلومات فراہم کریں۔”

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ اردن کے الازرق ایئربیس پر امریکا کے تین ایف-35 لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے، جبکہ جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کو اسی دعوے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ اس نے امریکی ایف-35 طیارے تباہ کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے پہلے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اردن کے الازرق ایئربیس پر موجود امریکا کے تین ایف-35 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں شامل امریکی طیاروں کی تباہی اور جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق دعوے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے

امریکہ کا ایران پے تازہ حملے: سنٹرل کمانڈ کی تصدیق
امریکی فوج نے ایران پر حملہ کر دیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں کیے جانے والے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیشم جزیرے، بوشہر، آبادان اور بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق تازہ امریکی حملے کویت میں موجود اڈوں سے کیے گئے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اردن میں امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے مرکز پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس کے اقدامات کا سخت سبق سکھایا جائے گا، جبکہ انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کو دنیا کے لیے “کینسر” قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے 8 ٹینکروں اور 10 افراد پر نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

ایران نے جوابی کاروائی روک دی
ایرانی فوج کے ترجمان محمد امر اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ دو راتوں سے حملے نہ کیے جانے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران کی عسکری حکمتِ عملی مکمل طور پر جوابی کارروائیوں پر مبنی تھی، اس لیے جب امریکا نے حملے روک دیے تو ایران نے بھی اپنے ردعمل کو روک دیا۔

محمد امر اکرمینیا کا کہنا تھا کہ امریکی حکام بظاہر اندرونی اختلافات کا شکار ہیں اور ان کے پاس واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی سرگرمیوں سے بھی پتا چلتا ہے کہ واشنگٹن کی پالیسی خود اس کے عہدیداروں کے لیے واضح نہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ موجودہ تنازع پہلے ہی باب المندب آبنائے تک پھیل چکا ہے، اور اگر امریکا نے دوبارہ حملے شروع کیے تو جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے

یمن باب المندب کے مسائل کا فوجی حل ممکن نہیں: عراقچی
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب میں کشیدگی اور خطے کو درپیش دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورتِ حال کو ایران سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ اس بحران کی اپنی الگ سیاسی اور علاقائی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی بنیادی وجوہات یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور اختلافات ہیں، جن کا حل صرف مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی مکالمے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے

جسٹس بابر ستار کو تیس دن کا نوٹس دے دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس بابر ستار کو سرکاری رہائش گاہ 30 روز کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی، جبکہ جسٹس بابر ستار کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ ہو چکا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے، جس کا آغاز 3 جولائی، یعنی الاٹمنٹ منسوخ ہونے کی تاریخ سے تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تبادلے کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں سرکاری رہائش گاہ حاصل نہیں کی اور اسلام آباد کی رہائش گاہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، اسٹیٹ آفس کی جانب سے الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کے بعد اب انہیں 30 روز کے اندر گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

ایک نہیں دو ٹرمپ اصلی ویڈیو وائرل شک و شبہات بڑھ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب موجود ان کے ہم شکل شخص کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ایسا شخص دیکھا جا سکتا ہے، جو نہ صرف شکل و صورت بلکہ چال ڈھال میں بھی کافی حد تک ان سے مشابہت رکھتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ ٹرمپ کا باقاعدہ “باڈی ڈبل” (ہم شکل) ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر اسے محض حیران کن مشابہت قرار دے رہے ہیں۔

تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے کسی سرکاری ذریعے یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، اور نہ ہی اس شخص کی شناخت کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔ اس لیے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کے بارے میں گردش کرنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی

پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل جاری ہے۔ 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث 21 جولائی کو قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

اس کے بعد 22 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے، 23 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے جبکہ 24 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

مسلسل اضافوں کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

میں ،فیلڈمارشل اور پوری قوم سعودی عرب کیساتھ ہیں: شہباز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور جہاز رانی، عالمی تجارتی نقل و حمل، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا، “میں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

انہوں نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو سراہا۔

وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جبکہ بحیرۂ احمر، آبنائے ہرمز اور عالمی سمندری تجارتی راستوں کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے بھی قریبی تعاون برقرار رکھا جائے گا

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران کا بڑا جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد ایران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی کارروائی کا جواب خطے کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کو حالیہ 10 روزہ جنگ سے یہ سبق سیکھ لینا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ نے کوئی نئی چال چلنے کی کوشش کی تو امریکا کو صرف ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں ایران پر کوئی حملہ یا کارروائی کی گئی تو اس کے جواب میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکی فوج جواباً ایران کے اندر کسی نہ کسی پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گی۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز نطنز کے قریب واقع کوہ کولانگ کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ امریکا بہت جلد وہاں کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کوہ کولانگ کا نام لے کر ایران پر نئے حملوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ وہاں کوئی ایٹمی سرگرمی نہیں ہو رہی