کرپشن کہانی – جيو قائد – Geo Quaid

ٹرمپ کے بیانات اور مشکوک ٹریڈنگ کی خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات سے قبل تیل کی مارکیٹ میں مشکوک ٹریڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

بی بی سی

کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چند سرمایہ کاروں نےاندرونی معلومات کی بنیاد پر منٹوں میں کروڑوں ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں پانچ ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ٹرمپ کے بیانات سے 14 سے 47 منٹ پہلے تیل کے سودوں پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔

ایک مثال میں 9 مارچ کو بیان سے قبل قیمتوں میں کمی پر شرط لگائی گئی، بعد ازاں تیل کی قیمت 25 فیصد گر گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو بھی بیان سے چند منٹ پہلے غیر معمولی ٹریڈنگ دیکھی گئی۔

رپورٹ میں Donald Trump Jr. کا نام بھی سامنے آیا ہے، جو Polymarket سے منسلک ہیں، جہاں ایران پر ممکنہ حملے کی پیشگوئیوں پر سرمایہ کاروں نے لاکھوں ڈالر کمائے۔

یہ انکشافات امریکی سیاسی و مالیاتی نظام میں اندرونی معلومات کے ممکنہ غلط استعمال پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں

بہاولپور شہر میں ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کے شہریوں کیساتھ بدسلوکی کے واقعات
بہاولپور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کی آ ڑ میں چھوٹے تاجروں اور محنت کش طبقے کے ساتھ بد سلوکی اور معاشی استحصال کے خلاف انجمن تاجران بہاولپور کی بہاولپور پریس کلب بہاولپور میں ہنگامی پریس کانفرنس۔صدر چیمبر آ ف کامرس،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،انجمن تاجران کے صدور،مذہبی و سیاسی تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت۔مشترکہ اعلامیہ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کی برطرفی تک تمام سرکاری تقریبات اور سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان۔تفصیل کے مطابق خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ایندھن کے بحران سے نمٹنے کے لئیے پنجاب حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔بہاولپور کی ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور اور پیرا فورس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں اختیارات سے تجاوز اور بلاجواز تشدد کے واقعات سامنے آئے جس کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے بہاولپور پریس کلب بہاولپور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران،چیمبر آ ف کامرس،ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کے علاوہ مذہبی و سیاسی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔شرکاء نے الزام عائد کیا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں دکانداروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بلاجواز جرمانے اور تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے۔سردرا نجیب اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کا انجمن تاجران کے قائدین سے ناروا سلوک قابل قبول نہیں۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نفاذ میں عوام کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔امیر ضلع جماعت اسلامی نصراللہ ناصر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا عوام سے ناروا سلوک غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروباری حالات خراب ہیں اور ایسے اقدامات سے تاجروں کا معاشی استحکام مزید متاثر ہو رہا ہے۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ بہاولپور کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ قانون کے نفاذ کے نام پر کسی شہری کے ساتھ بدسلوکی،تشدد یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق تاجر برادری،وکلاء مذہبی جماعتیں،سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف آ واز بلند کرتے رہیں گے۔اعلامیے میں متعلقہ افسر کے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور موثر کارروائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ شہر بھر تک پھیلا دیا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت دیگر اقدامات بھی زیر غور لائے جائیں گے

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آ چکا: اسرائیلی سابق چیف
سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف Yair Golan نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu اس وقت شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہیں اور زمینی حقائق ان کے بیانیے سے مختلف ہیں۔

اپنے بیان میں یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو بخوبی جانتے ہیں کہ موجودہ جنگ کے طے شدہ اہداف ابھی تک حاصل نہیں ہو سکے۔ ان کے مطابق “جو فریق حقیقی معنوں میں کامیاب ہوتا ہے، اسے اپنی جیت بار بار ثابت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔”

انہوں نے مزید سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹایا جائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی اندرونی سیاست پہلے ہی شدید دباؤ، اختلافات اور جنگی صورتحال کے باعث تناؤ کا شکار ہے

ٹرمپ کے بارے میں انکشاف
واشنگٹن: Donald Trump ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر جنگ کو آبنائے ہرمز کھلوائے بغیر ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے کے پیچیدہ آپریشن کو بعد میں کرنے کے حق میں ہیں، جبکہ اس مشن سے جنگ میں مزید 4 سے 6 ہفتوں کی توسیع کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

بہاولپور میں چھاپے
اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی مکسنگ اور ڈمپنگ میں ملوث پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اوگرا کے مطابق 48 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ایک ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا جو بہاولپور میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جبکہ ایک پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔

سمہ سٹہ روڈ پر دو پیٹرول ایجنسیاں بھی سیل کر دی گئیں، جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر ایک ایل پی جی پلانٹ کو بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ایل پی جی 35 سے 50 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی، اس کے علاوہ ایل پی جی سے بھرا ایک باؤزر بھی تحویل میں لے لیا گیا

قطر نے ایران کے دو طیارے کیوں مارنے کا دعوی کیا؟
قطر کی وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ قطری فضائیہ نے ایران سے آنے والے دو ایس یو 24 طیاروں کو مار گرایا۔

بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے سات بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے جبکہ قطری فضائیہ اور بحریہ نے پانچ ڈرونز کو ناکام بنایا جو ریاست کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

اس سے قبل دوحہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اس کی گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اکرم ذکی کی بڑی کاروائی
بہاولپور(عبدالقدوس)

سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن بھاولپور ملک اکرم ذکی کی بڑی کاروائی

اشفاق احمد پٹواری چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھاولپور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اشفاق احمد پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد مقدمہ نمبر 1/26 درج

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھر سے باپ اور دوبیٹوں کی لاشیں برآمد
لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع ایک ہاؤسنگ کالونی کے گھر سے کئی روز پرانی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 65 سالہ نعمان، 35 سالہ کامران اور 30 سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی ہے، جو آپس میں باپ اور بیٹے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر تینوں کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو اٹھنے پر اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے اندر تین لاشیں موجود تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فارنزک ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس اور فارنزک حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے

بہاولپور میں پولیس نے خطرناک ڈاکو پکڑ لیا
بہاولپور میں پولیس کی کاروائی دن کی روشنی میں خواتین ،طالبات سے انکے پرس چھیننے والا محمد حسن نامی ڈاکو اپنے ساتھی سمیت پولیس،سی ٹی ڈی کے ہتھے چڑھ گیا جس ہاتھ سے وہ خواتین سے پرس چھینا کرتا تھا وہ ہاتھ بازو سمیت تڑوا بیٹھا ملزم اس وقت تھانہ بغداد الجدید کی تحویل میں ہے۔ بہاولپور کی عوام نے پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے۔ کاروائی  تھانہ بغداد الجدید اور سی سی ڈی نے مشترکہ طور پر کی۔

امریکہ ایران خاموش جنگ کی کہانی
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کوئی اچانک پیدا ہونے والا تنازع نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی طویل کہانی ہے جو دہائیوں پر محیط ہے۔ اس کہانی میں کھلی جنگ کم، مگر حملے، دھمکیاں، پابندیاں اور خفیہ کارروائیاں زیادہ ہیں۔

یہ سلسلہ خاص طور پر 1980 کی دہائی میں نمایاں ہوا، جب ایران اور عراق کی جنگ اپنے عروج پر تھی۔ اسی دوران خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑا موجود تھا۔ اپریل 1988 میں امریکہ نے آپریشن “پرئینگ مینٹس” کے تحت ایرانی تیل کے پلیٹ فارمز اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی ایران پر امریکہ کا سب سے بڑا براہِ راست فوجی حملہ مانی جاتی ہے، جس میں ایرانی جنگی کشتیاں تباہ ہوئیں اور کئی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسی سال جولائی 1988 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ایران اور امریکہ کے تعلقات کو مزید زہر آلود کر دیا۔ امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے ایرانی مسافر طیارہ ایران ایئر فلائٹ 655 مار گرایا۔ اس حادثے میں 290 بے گناہ مسافر جاں بحق ہوئے۔ امریکہ نے بعد میں اسے تکنیکی غلطی قرار دیا، مگر ایران آج تک اسے ناقابلِ معافی جرم سمجھتا ہے۔

وقت گزرتا رہا، محاذ بدلتے رہے۔ 2003 میں جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تو ایران اور امریکہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، اگرچہ اس بار جنگ بالواسطہ تھی۔ عراق میں امریکی افواج اور ایران نواز ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں کئی بار امریکہ نے ان گروہوں پر فضائی حملے کیے۔ اگرچہ یہ حملے ایرانی سرزمین پر نہیں تھے، مگر پیغام صاف تھا: ایران کو خطے میں محدود کرنا۔

یہ کشیدگی جنوری 2020 میں ایک خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، جب بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے طاقتور کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی مارے گئے۔ اس حملے نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ایران نے جواباً عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے، تاہم دونوں ممالک نے مکمل جنگ سے گریز کیا۔

گزشتہ برسوں میں شام ایک اور خاموش محاذ بن کر ابھرا۔ امریکہ نے بارہا شام میں موجود ایرانی تنصیبات اور ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے براہِ راست ایران پر نہیں تھے، مگر اس غیرعلانیہ جنگ کا حصہ ضرور تھے جو پسِ پردہ جاری ہے۔

اگر نقصان کی بات کی جائے تو ایران کو سب سے بڑا دھچکا امریکی پابندیوں کی صورت میں لگا۔ ایرانی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے باعث ملک کو ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ تیل کی برآمدات کم ہوئیں، کرنسی شدید گراوٹ کا شکار ہوئی اور عام شہریوں کی زندگی براہِ راست متاثر ہوئی۔

فوجی حملوں، سائبر جنگ، خفیہ کارروائیوں اور سخت معاشی پابندیوں کے باوجود ایک حقیقت واضح ہے:

امریکہ اور ایران نے آج تک ایک دوسرے کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان نہیں کیا، مگر دونوں ممالک ایک ایسی جنگ میں مصروف ہیں جو توپوں سے زیادہ دباؤ، طاقت اور صبر پر لڑی جا رہی ہے۔

یہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی — بلکہ ہر نئے بحران کے ساتھ ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے

بہاولپور پریس کلب میں چوری کی واردات پولیس کانسٹیبل گرفتار
بہاولپور پریس کلب بہاولپور رجسٹرڈ پریس کلب میں گزشتہ رات رات چوری کا واقعہ پیش آیا جس میں الیکٹرک فین ہیٹر اور ایل ای ڈی چوری ہوئی جس پر فوری مقدمہ درج کرواکر اکرم کانسٹیبل کے گھر کے تہہ خانہ سے مسروقہ سامان برآمد ؛ملزم اکرم ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

*بہاول پور: پولیس کانسٹیبل کے چوری میں ملوث ہونے کا معاملہ، ڈی پی او رانا عبد الوہاب کا سخت نوٹس*

ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں چوری میں ملوث کانسٹیبل گرفتار، تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج

تھانہ سول لائنز پولیس نے فوراً مقدمہ درج کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملوث ملزم کانسٹیبل محمد اکرم کو گرفتار کرلیا،

ڈی پی او بہاولپور کا واضح پیغام وردی کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،

محکمانہ احتساب کا عمل جاری، قانون سب کے لئے برابر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے،

*ترجمان بہاولپور پولیس*

پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے.
[contact-form]

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق جاری معاشی اصلاحات کے باعث نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور ملکی معیشت اب قرضوں پر انحصار کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے امریکی اخبار یو ایس ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حصول ایک بڑی پیش رفت ہے۔ شرحِ مبادلہ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم 2.7 فیصد معاشی نمو مثبت ہونے کے باوجود ناکافی ہے، اسی لیے ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور آئندہ پانچ برسوں میں ان کے دوگنا ہونے کی توقع ہے۔ نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سے عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ عالمی بینک کے جائزے کے مطابق پاکستان میں ایسٹ ایشیا طرز کی معاشی پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی تعلیم اور لیبر فورس میں شمولیت ناگزیر ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بلوچستان کا ٹیتھیان کاپر بیلٹ عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل سروسز میں نمایاں صلاحیت پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک بحران سے نکل کر مواقع پر مبنی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکی اخبار نے اس حوالے سے پاکستان پر ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کی ہے۔