میڈيا – جيو قائد – Geo Quaid

گورنر خیبر پختونخوا کیطرف سے مبارکباد
‏اسلام آباد/ پشاور

​گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیشنل پریس کلب (NPC) اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2026-27 میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

​اپنے پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور دیگر تمام کامیاب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے صحافی برادری کے اعتماد کی مظہر قرار دیا ہے۔

​ گورنر نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پریس کلب کی جمہوری روایات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

​انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل، بالخصوص ان کی ملازمت کے تحفظ، میڈیا مالکان کے ذمہ واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

​انہوں نے زور دیا کہ آزادیِ اظہارِ رائے جمہوریت کی بنیاد ہے اور نیشنل پریس کلب نے ہمیشہ اس مقصد کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

گورنر نے خواتین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والی نائب صدر سحرش قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی صحافت میں خاتون صحافیوں کے بڑھتے ہوئے فعال کردار کو خوش آئند قرار دیا۔

ایران نے میزائل چلا دیا
ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک، خرمشہر فور، کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پندرہ سو کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات آج صبح 10 بجے عمان میں ہوں گے۔ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ان مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ بات چیت کو صرف جوہری معاملات تک محدود رکھا جائے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمان میں ہونے والے امریکا، ایران مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی ممکنہ ڈیل تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

عشرت فاطمہ کی ایک دہائی بعد پی ٹی وی پر واپسی
پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر واپسی کر لی ہے۔

حال ہی میں عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے ایک نیوز بلیٹن میں اپنے سابق ساتھی اور شاگرد زبیر احمد صدیقی کے ہمراہ اسکرین پر جلوہ گر ہو کر ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر زبیر احمد صدیقی نے اپنی استاد اور مینٹور کو دوبارہ پی ٹی وی پر دیکھ کر نہ صرف ماضی کی یادیں تازہ کیں بلکہ انہیں شاندار انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔

عشرت فاطمہ کی واپسی کو ناظرین اور میڈیا حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندازِ پیشکش کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ان کی پی ٹی وی اسکرین پر واپسی کو قومی نشریاتی ادارے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

امریکہ ایران خاموش جنگ کی کہانی
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کوئی اچانک پیدا ہونے والا تنازع نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی طویل کہانی ہے جو دہائیوں پر محیط ہے۔ اس کہانی میں کھلی جنگ کم، مگر حملے، دھمکیاں، پابندیاں اور خفیہ کارروائیاں زیادہ ہیں۔

یہ سلسلہ خاص طور پر 1980 کی دہائی میں نمایاں ہوا، جب ایران اور عراق کی جنگ اپنے عروج پر تھی۔ اسی دوران خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑا موجود تھا۔ اپریل 1988 میں امریکہ نے آپریشن “پرئینگ مینٹس” کے تحت ایرانی تیل کے پلیٹ فارمز اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی ایران پر امریکہ کا سب سے بڑا براہِ راست فوجی حملہ مانی جاتی ہے، جس میں ایرانی جنگی کشتیاں تباہ ہوئیں اور کئی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسی سال جولائی 1988 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ایران اور امریکہ کے تعلقات کو مزید زہر آلود کر دیا۔ امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے ایرانی مسافر طیارہ ایران ایئر فلائٹ 655 مار گرایا۔ اس حادثے میں 290 بے گناہ مسافر جاں بحق ہوئے۔ امریکہ نے بعد میں اسے تکنیکی غلطی قرار دیا، مگر ایران آج تک اسے ناقابلِ معافی جرم سمجھتا ہے۔

وقت گزرتا رہا، محاذ بدلتے رہے۔ 2003 میں جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تو ایران اور امریکہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، اگرچہ اس بار جنگ بالواسطہ تھی۔ عراق میں امریکی افواج اور ایران نواز ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں کئی بار امریکہ نے ان گروہوں پر فضائی حملے کیے۔ اگرچہ یہ حملے ایرانی سرزمین پر نہیں تھے، مگر پیغام صاف تھا: ایران کو خطے میں محدود کرنا۔

یہ کشیدگی جنوری 2020 میں ایک خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، جب بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے طاقتور کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی مارے گئے۔ اس حملے نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ایران نے جواباً عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے، تاہم دونوں ممالک نے مکمل جنگ سے گریز کیا۔

گزشتہ برسوں میں شام ایک اور خاموش محاذ بن کر ابھرا۔ امریکہ نے بارہا شام میں موجود ایرانی تنصیبات اور ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے براہِ راست ایران پر نہیں تھے، مگر اس غیرعلانیہ جنگ کا حصہ ضرور تھے جو پسِ پردہ جاری ہے۔

اگر نقصان کی بات کی جائے تو ایران کو سب سے بڑا دھچکا امریکی پابندیوں کی صورت میں لگا۔ ایرانی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے باعث ملک کو ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ تیل کی برآمدات کم ہوئیں، کرنسی شدید گراوٹ کا شکار ہوئی اور عام شہریوں کی زندگی براہِ راست متاثر ہوئی۔

فوجی حملوں، سائبر جنگ، خفیہ کارروائیوں اور سخت معاشی پابندیوں کے باوجود ایک حقیقت واضح ہے:

امریکہ اور ایران نے آج تک ایک دوسرے کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان نہیں کیا، مگر دونوں ممالک ایک ایسی جنگ میں مصروف ہیں جو توپوں سے زیادہ دباؤ، طاقت اور صبر پر لڑی جا رہی ہے۔

یہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی — بلکہ ہر نئے بحران کے ساتھ ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے

سماجی ہم آہنگی اور امن کے لئے ائمہ اور مذہبی رہنماؤں کا کردار بڑا اہم
بہاولپور: ایک مشاورتی اجلاس میں علما اور ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ معاشرے میں سماجی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر ائمہ اور مذہبی رہنماؤں کا “انسانی احترام” اور شمولیت (Inclusivity) کے تصورات کو عام کرنے میں کلیدی کردار ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم برداشت بھی بڑھتی ہوئی انتہاپسندی میں اضافہ کر رہی ہے، جس سے نمٹنا ضروری ہے، اور ایک پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے ریاست کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ خیالات اسلام آباد میں قائم پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کے زیرِ اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (IUB) میں منعقدہ مذاکرے “پل باندھنا: برداشت اور شمولیت پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت” کے دوران سامنے آئے۔

مکالمے میں اساتذہ، مذہبی علما، صحافیوں، اقلیتی برادریوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مذہبی عدم برداشت اور امتیازی سلوک سے متعلق چیلنجز کی نشاندہی، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے بہترین عملی مثالوں کا تبادلہ، اور ایک زیادہ جامع (Inclusive) معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔

بحث کا آغاز کرتے ہوئے شعبۂ علومِ قرآن کے چیئرمین پروفیسر ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ انتہاپسندی کسی بھی شکل اور کسی بھی دائرے میں قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “معاشرے میں تکثیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں دوسروں کو جگہ دینا ہوگی۔”

شعبۂ حدیث کے چیئرمین ڈاکٹر غلام حیدر مگھرانہ نے اس بات پر زور دیا کہ توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال کی کسی کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے، اور اس ضمن میں عدلیہ کو غیر جانبدار اور بروقت انصاف فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “حکومت کو معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر کے نئی پالیسی تشکیل دینی چاہیے اور اس پر حرف بہ حرف عمل درآمد کرنا چاہیے۔”

شعبۂ فقہ و شریعہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے کہا کہ مختلف مسالک اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مشترک قدروں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، “نفرت پھیلانے والوں کی اصلاح اور رہنمائی (کاؤنسلنگ) کی اشد ضرورت ہے۔”

جامعہ اسد بن زرارہ کے پرنسپل مفتی محمد مظہر شاہ اسدی نے معاشرے میں برداشت اور امن کے فروغ کے لیے رویّوں میں تبدیلی پر زور دیا۔

بہائی کمیونٹی کے نمائندے مبین شیراز نے نصابِ تعلیم پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں باہمی اشتراک، برداشت اور تکثیریت سے متعلق اسباق شامل کیے جائیں۔ بہاولپور کی کیلوری بیپٹسٹ چرچ کے ریورنڈ مناور شہزاد عمر نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دنیا کے تمام مذاہب نفرت نہیں بلکہ امن کا پیغام دیتے ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبۂ سیاسیات کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل اختر نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی کو تقریباً سات مختلف شرائط کے ساتھ یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان “پابندیوں کی واضح تعریف ہونی چاہیے” اور ان کا اطلاق تمام شہریوں پر یکساں ہونا چاہیے، جبکہ موجودہ حالات میں یہ دونوں شرائط پوری نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اخلاقیات اور شائستگی” کے مبہم تصورات نے سوال اٹھانے کے عمل کو محدود کر دیا ہے، جو شمولیت اور برداشت کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔

شعبۂ عالمی مذاہب و بین المذاہب ہم آہنگی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے کہا کہ نچلی سطح پر “انسانی احترام” اور شمولیت کے تصورات کو فروغ دینے میں ائمہ مساجد اور کمیونٹی رہنماؤں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا، “مختلف برادریوں کے درمیان مکالمہ ہی رابطوں کے خلا اور غلط فہمیوں کو ختم کر سکتا ہے۔”

تنظیم المدارس اہلِ سنت جنوبی پنجاب کے ناظم مفتی محمد کاشف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی عدم برداشت بھی انتہاپسندی کی ایک شکل ہے، جس سے نمٹنا معاشرے میں تکثیریت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

پیپس کے صدر محمد عامر رانا نے کہا کہ بامعنی مکالمے کے آغاز کے لیے علمی اور تحقیق پر مبنی معلومات ناگزیر ہیں، اور یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ آیا مدارس اور جامعات جیسے ادارے اس نوعیت کی علمی تربیت مؤثر انداز میں فراہم کر رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کو محض ریاست کی طرف دیکھنے کے بجائے خود بھی پہل کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر ناصر حمید کا بہاولپور تبادلہ، شہر اور میڈیا حلقوں میں خوشی کی لہر
ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید کا تبادلہ واپس بہاولپور ہونے پر میڈیا سے وابستہ افراد، سرکاری ملازمین اور سماجی حلقوں میں مسرت کی فضا قائم ہو گئی۔ اس سے قبل آپ ڈیرہ غازی خان میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دے رہے تھے، جہاں آپ کی مخلص مزاجی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شرافت اور کرشماتی شخصیت نے ہر دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

بہاولپور ڈویژن کے صحافی اور سرکاری افسران ڈاکٹر ناصر حمید کے پروفیشنل وژن، مثبت رویے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے معترف ہیں۔ آپ نے صوبائی سطح سے قبل وفاق میں بھی اپنی خدمات بخوبی انجام دے کر ایک مضبوط ساکھ قائم کی، جس پر بہاولپور کی عوام نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میڈیا حلقے ڈاکٹر ناصر حمید کو نہ صرف ایک باوقار اور معتبر افسر سمجھتے ہیں بلکہ انہیں بہاولپور کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہیں

سینئر صحافی ارشد ملک تمغہ امتیاز لینے والی منفرد شخصیت
ارشد ملک تمغہ امتیاز پانے والی شخصیات میں شامل

سینیٹر عرفان صدیقی ،انجینئر امیر مقام، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی، شکیل احمد ترابی اور دیگر شخصیات کی مبارکباد

وزیراعظم کے تقریر نویس اور سینئر صحافی ارشد ملک کا نام بھی معرکہ حق کے حوالے سے تمغہ امتیاز پانے والی شخصیات میں شامل ہے۔ صحافتی حلقوں نے ارشد ملک کو یہ اعزاز ملنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ارشد ملک گزشتہ تین دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ کئی نجی ابلاغیاتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد 2006 میں قومی خبر رساں ادارے اے پی پی میں آئے۔ گزشتہ بیس برس کے دوران وہ پی ٹی وی، دفتر خارجہ اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اور سینیٹر عرفان صدیقی کے میڈیا سٹاف میں شامل رہے جو اُس وقت اس ڈویژن کے سربراہ تھے۔ ارشد ملک اپریل 2022 سے وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے جبکہ حال ہی میں باضابطہ طور پر وزیراعظم کے تقریر نویس کے طور پر انہیں تعینات کیا گیا تھا۔ ارشد ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین سپیچ رائیٹر بن گئے ہیں۔ قبل ازیں وہ سابق گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور کئی دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ بھی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی پر مامور رہ چکے ہیں جبکہ کئی صحافتی تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔زمانہ طالب علمی میں بھی وہ تقریری مقابلوں میں کئی اعزازات بھی جیت چکے ہیں۔ ماضی میں وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پریس سیکریٹری کے طورپر بھی کام کرچکے ہیں۔ سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیرمقام، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی، ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی راہنما زاہد ملک، پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر،سابق وفاقی سیکریٹری نیشنل سکیورٹی خالد محمود چوہدری، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سابق وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن سمیت متعدد علمی ادبی اور صحافتی شخصیات نے اس اعزاز کے ملنے پر ارشد ملک کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اعزاز ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے اس اعزاز پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معرکہ حق سے یہ وابستگی اصل اعزاز ہے۔ یہ اعزاز دراصل تمام کارکن صحافیوں کا اعزاز ہے۔ ارشد ملک نے صحافت کے سفر میں اپنے تمام اساتذہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

سینئر صحافی کالم نگارنذیرناجی انتقال کرگئے
معروف کالم نگار اور سینیئر صحافی نذیر ناجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ نذیر ناجی لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی عمر 81  برس تھی۔  نذیر ناجی ’ سویرے سویرے ‘ کے عنوان سے روزنامہ جنگ کے لیے کالم لکھتے تھے، جہاں سے انہوں نے شہرت پائی۔

گھریلو تشدد پر اے آر وائی اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی معطل
اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی کو اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

اشفاق اسحٰق ستی پر ان کی دوسری اہلیہ نومیکا نے بدترین تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے تھے۔

چینل انتظامیہ نے ان الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا۔ معطل کرنے کا فیصلہ نومیکا طاہر محمود کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آیا جو اینکر پرسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔

نومیکا نے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ اشفاق ستی انہیں اُن کی والدہ کے گھر سے مارتے ہوئے اپنے گھر لائے اورکئی روزتک گھر میں بھوکا پیاسا بند رکھا گیا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا لیکن وہ کسی طرح وہاں سےفرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور عباسی شہیداسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پناظم آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔

دلیپ کمار مرحوم کی بیوہ کی ایک اور کہانی
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور لیجنڈری ہیرو دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کی بیوہ سائرہ بانو فلم انڈسٹری کے حوالے سے ہر قسم کی کہانیاں اپنے ابتدائی دور سے سناتی رہی ہیں۔

ایسی ہی ماضی کی ایک کہانی انہوں نے اتوار کو پرستاروں کو سنائی۔ جس میں وہ اور انکے عہد ساز شوہر دلیپ کمار مرکز نگاہ ہیں، اور یہ 1974 فلم ساگینا کی شوٹنگ کے دور کی تھی۔

78 سالہ سائرہ بانو نے اس حوالے سے چند بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ ایک طویل کیپشن میں انہوں نے فلم کے تناظر میں تمام تفصیلات اور اپنے پسندیدہ سین کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

اپنے دور کی معروف اور حسین اداکارہ نے اس میں بالخصوص اپنے مرحوم شوہر کا تذکرہ کیا ہے۔

اپنی اس خوبصورت پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انکے شوہر کی دلکش اور شاندار پرفارمنس پر مبنی فلموں میں سے ایک تھی جبکہ یہ میری بھی پسندیدہ فلموں میں سے ایک تھی۔

انکے مطابق یہ مزدور تحریک کی سچی کہانی پر مبنی تھی، جس میں دلیپ  کمار کا ساگینا نامی ایک محنتی، کھرے اور ایماندار مزدور کا کردار تھا۔

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری
پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ڈریں گے نہ جھکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرکے جھوٹا مقدمہ ختم نہ کیا گیا تو عیدالفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

فردوس اعوان کی چھٹی
سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔