
کجل پورہ میں 60 کلو وزنی کچھوا مٹر گشت کرتا پکڑا گیا ۔
بہاولپور(عبدالقدوس) : بوہڑ گیٹ، محلہ کجل پورہ کی گلی میں نظر آیا ایک بہت بڑا 🐢 کچھوا، اہل محلہ ہوگئے خوف زدہ ۔
ریسکیو1122 کو کال کی ،ریسکیو سٹاف نے کچھوے کو قابو کر کے بہاولپور چڑیا گھر میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ (ڈاکٹر فیاض) کے حوالے کر دیا ہے۔
اتنا بڑا کچھوا 🐢 آیا کہاں سے یہ معمہ ابھی حل نہ ہوسکا ۔