ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا چھٹی والے دن اچانک دورہ چڑیا گھر

13

بہاول پور(محمدسکندراعظم) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا بروزاتوار چھٹی کے دن اچانک چڑیاگھر بہاولپورکاسرپرائزوزٹ، تفصیلی معائنے میں چڑیاگھرکی مجموعی صورتحال اورانتظامی حالت پر شدید عدم اطمینان کااظہار، چڑیاگھرانتظامیہ کی جانب سے سنگین غفلت اوربے ضابطگیوں کاانکشاف، بدعنوانی کے متعددشواہدبھی سامنے آگئے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے صورتحال کاسخت نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروزاتوارچھٹی کے دن ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فوادہاشم ربانی نے اچانک بہاولپورچڑیاگھر کادورہ کیا جہاں انہوں نے تمام چڑیاگھرکے شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیااورچڑیاگھرکی مجموعی صورتھال اور انتظامی حالت پر اظہارناراضگی اورعدم اطمینان کااظہارکیا۔ معائنے کے دوران چڑیاگھرکی انتظامیہ اورمتعلقہ عملے کی جانب سے سنگین غفلت اور بے ضابطگیوں کے ابتدائی شواہدسامنے آئے،موقع پر جب سرکاری ریکارڈ کا معائنہ کیاگیا تو ریکارڈ میں یہ ظاہرکیاگیاتھاکہ شیروں کوباقاعدگی کے ساتھ خوراک دی جارہی ہے تاہم جب موقع پرموجود شیروں کوہینڈل کرنیوالے ملازمین سے پوچھاگیاتو انہوں نے اس کے برعکس انکشاف کیاکہ شیروں کوخوراک فراہم نہیں کی جارہی جبکہ معائنے میں چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے بدعنوانی کے بھی اہم اورمضبوط شواہدسامنے آئے خصوصا جانوروں کی خوراک اوردیگرانتظامی معاملات مشکوک پائے گئے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد انتظامی خامیاں بھی مشاہدے میں آئیں جن میں جانوروں کے باڑوں اورسبزہ زاروں کی ناقص دیکھ بھال،زائرین کیلئے مناسب رہنمائی کافقدان اورمجموعی غفلت شامل ہے جس کے باعث چڑیاگھرکی حالت انتہائی ابتراورتشویشناک پائی گئی یہ صورتحال جانوروں کی فلاح وبہبود اورعوامی اعتماد کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے صورتحال کاسخت نوٹس لیتے ہوئے چڑیاگھرانتظامیہ کوفوری اصلاحی اورانتظامی اقدامات کی ہدایت کی تاکہ شفافیت کویقینی بنایاجاسکے اورانتظامی کمزوریوں کاازالہ ہو۔ انہوں نے جانوروں کی فلاح وبہبودکوہرصورت یقینی بنانے کاحکم دیا جبکہ اس صورتحال میں مزیدکاروائی قانون وقواعدکے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے غفلت،بدعنوانی اور جانوروں کے ساتھ ناروال سلوک پر زیروٹالرنس پالیسی ہے اوریہ بات واضح کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے ذمہ دار عناصرکیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ