
ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہد خٹک، خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین مینا خان، شفیع جان اور دیگر موجود ہیں
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں، کارکنوں کو اس لیے پیچھے کررہی ہوں کیونکہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن نہیں، ملاقات کسی کی خواہش پر نہیں قانونی بنیادوں پر بند ہوئی ہے
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل کو سلامی پی...