آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہو گئی

5

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ تین میچز پر مشتمل اس سیریز کا پہلا مقابلہ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ میچز کا آغاز شام 6 بجے کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا، جہاں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کا یہ دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل اور اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شائقینِ کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ