
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ کے نتیجے میں فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لاپتا افراد کے اہلِ خانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات تک ان سے رابطہ تھا تاہم اب ان کے موبائل فون بند ہیں، جس سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق عمارت کا ایک اور حصہ صبح سویرے منہدم ہوگیا تھا۔
آگ کے باعث دھوئیں سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں