لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھر سے باپ اور دوبیٹوں کی لاشیں برآمد

6

لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع ایک ہاؤسنگ کالونی کے گھر سے کئی روز پرانی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 65 سالہ نعمان، 35 سالہ کامران اور 30 سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی ہے، جو آپس میں باپ اور بیٹے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر تینوں کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو اٹھنے پر اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے اندر تین لاشیں موجود تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فارنزک ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس اور فارنزک حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ