یورپ ناں دباؤاور ناں دھمکیوں کے آگے جھکےگا: فرانسیسی صدر

7

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول کے لیے یورپ کو بھاری تجارتی ٹیرف کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یورپ نہ دباؤ قبول کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی دھمکیوں کے آگے سر جھکائے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ یورپ ’’طاقتور کی حکمرانی‘‘ کو خاموشی سے قبول نہیں کرے گا، کیونکہ ایسا کرنا یورپ کو غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ اپنی علاقائی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے دنیا کسی بھی سمت کیوں نہ جا رہی ہو۔

صدر میکرون نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک پر دباؤ ڈالنے کے لیے تجارتی ٹیرف کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی نظام کو اصولوں اور قوانین کے تحت چلنا چاہیے، نہ کہ طاقت اور دھونس کے ذریعے۔

فرانسیسی صدر کے اس دوٹوک مؤقف کو یورپی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے مضبوط دفاع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر یورپ کے اجتماعی موقف کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ