وزیراعظم عالمی فورم کے لئے سوئٹرزلینڈ پہنچ گئے

31

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور اور متحرک سفارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس عالمی فورم میں وزیراعظم کی شرکت کا مقصد عالمی قیادت، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو نمایاں کرنا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیشنز اور ملاقاتوں میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات، کاروبار دوست پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور موجودہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف بھی مؤثر انداز میں پیش کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔

وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی اجلاس میں شریک رہا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینئر حکام شامل تھے۔ عالمی فورم میں پاکستانی وفد کی شرکت کو عالمی سطح پر پاکستان کی فعال سفارتکاری اور اقتصادی وژن کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ