
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے کرکٹ شائقین کے لیے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل کو باضابطہ طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
احسان عادل نے 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور بعد ازاں پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ قومی ٹیم میں مستقل موقع نہ ملنے پر انہوں نے امریکا کا رخ کیا، جہاں مائنر اور میجر لیگ کرکٹ میں ان کی کارکردگی تسلسل کے ساتھ متاثر کن رہی۔
امریکی سلیکٹرز نے ان کے تجربے اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جسے ٹیم کے بولنگ اٹیک کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے