پرنس بہاول عباس عباسی کی گورنمنٹ پرنٹنگ پریس بہاولپور کی فروخت پر شدید تحفظات

68

بہاولپور(عبدالقدوس )پرنس بہاول عباس عباسی نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس بہاولپور کی فروخت یا بندش کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ سابق ریاستِ بہاولپور کا ایک ممتاز اور تاریخی اثاثہ رہا ہے، جو قیامِ پاکستان کے بعد حکومتِ پاکستان کے سپرد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ریاستی ادارے محض دفاتر نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک پورے خطے کی تاریخ، شناخت اور تہذیبی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس دہائیوں تک ریاستِ بہاولپور کے سرکاری و انتظامی نظام کا بنیادی ستون رہا ہے، اس لیے اس کا خاتمہ دراصل بہاولپور کی تاریخی حیثیت کو مٹانے کے مترادف ہوگا۔

پرنس بہاول عباس عباسی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس تاریخی ادارے کو فروخت یا بند کرنے کے بجائے اس کی فوری بحالی، جدید خطوط پر اپ گریڈیشن اور اس کے قیمتی اثاثوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میں ایک خصوصی میوزیم قائم کیا جائے یا اس کی قدیم مشینری اور تاریخی ریکارڈ کو بہاولپور میوزیم کے حوالے کیا جائے، تاکہ نوابینِ بہاولپور کے قائم کردہ اس عظیم ادارے کی تاریخی حیثیت آنے والی نسلوں تک محفوظ رہ سکے اور یہ ورثہ زندہ رہے۔

مزید خبریں

محمدسکندراعظم : ڈی ایس پی فرخ جاوید چوہدری جو کہ حال ہی میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن بہاولپور تعینات ہوئے تھے آج بورڈ کی میٹنگ میں ...

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے بہنوئی اور جھنگ سے ڈاکٹر رانا حسیب اکرم ہارٹ سپشلسٹ کے برا...

آپ کی راۓ