میں اپنے الفاظ پے قائم ہوں

1

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیرِ دفاع کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی جذباتی گفتگو نہیں کی اور جو الفاظ ادا کیے اُن پر قائم ہیں۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 1990ء کی دہائی سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، اس لیے ان کی بات کو غلط تناظر میں پیش نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا احترام سب پر لازم ہے اور آئین کے دائرے میں کام کرنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں اور مارشل لا کی کسی بھی شکل کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پشتونوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا گیا اور آبادی کے تناسب سے حقِ حکمرانی ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ملک ہے اور حقوق کی بات تعصب کی بنیاد پر نہیں کی جا رہی

مزید خبریں

آپ کی راۓ