سابق کرکٹر کو بانی پی ٹی آئی کی صحت کے متعلق تشویش

55

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی نگہداشت دی جائے اور قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی جلد صحت یاب ہوں گے

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ”

یہ سن کر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا کہ ہمارے سابق کپتان Imran Khan صحت کے مسائل سے گزر رہے ہیں۔ میں پُرخلوص امید کرتا ہوں کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہم ان کے لیے ہمت، جلد صحت یابی اور مکمل تندرستی کی دلی دعا کرتے ہیں”

مزید خبریں

آپ کی راۓ