
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سرگرمیاں سیاسی نوعیت کی ہیں اور ان کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کو اسٹریٹ ایجی ٹیشن میں بدلنا چاہتی ہے اور کبھی مطمئن نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں راستوں کی بندش پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور صوبائی حکومت خود اس صورتحال میں ملوث ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے