
پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور وہ متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہیں گے۔
کارروائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا