
ایران نے امریکہ کو یورینیم افزودگی 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے اور اسے 7 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ ایک عرب سفارت کار کے مطابق ایران نے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی تجویز میں انتہائی افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار کیا گیا ہے، تاہم اسے ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر افزودگی کا مطالبہ نہیں کر رہا، تاہم وہ ایرانی جوہری پروگرام 10 سال کے لیے معطل کرنے اور موجودہ ذخائر بیرونِ ملک منتقل کرنے پر زور دے رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی پیشکش امریکی مطالبات پر پوری نہیں اترتی، جس سے خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کا امکان ہے