
امریکی سنٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران
کے ساتھ جاری جنگ میں 6 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حملے میں لاپتہ ہونے والے دو فوجیوں کی لاشیں بھی مل گئی ہیں، جبکہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا تھا، تاہم ایران پر سخت ترین حملے ابھی باقی ہیں اور زمینی افواج بھیجنے کی تیاری نہیں کی گئی