کویت میں امریکی سرگرمیاں معطل

2

مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھٹے روز بھی جاری ہے اور اس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک تک پھیلنے لگے ہیں۔ امریکا نے کویت میں اپنی سفارتی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے آئندہ رہنما کے انتخاب میں کردار ادا کرے گا، تاہم انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر بنانے کو قابلِ قبول قرار نہیں دیا۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل اور ڈرون حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی ہے جبکہ قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خلیجی علاقے میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ