
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد پہلا عوامی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم حالتِ جنگ میں ہے اور ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں مقیم افراد کے تحفظ کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے جوفیر امریکی فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جسے ایران میں پانی کے پلانٹ پر حملے کا جواب قرار دیا گیا۔
ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر اس وقت تک حملہ نہیں کیا جائے گا جب تک ان کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ ہو۔ انہوں نے علاقائی ممالک سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی کسی سے دشمنی نہیں