
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے وہ اہلکار جو ہتھیار ڈال دیں، انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گا اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے