آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے ٹرمپ کی نیٹو کو دھمکی

26

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو اتحاد کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات بھی مؤخر ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے چین سمیت مختلف ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کے لیے اپنے جنگی جہاز بھیجیں، تاہم جاپان نے انکار کر دیا جبکہ چین نے بھی اس مطالبے پر خاموشی اختیار کی۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اتحادیوں سے رابطے میں ہے اور ممکن ہے بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بغیر پائلٹ طیارے بھیجے جائیں۔ جنوبی کوریا نے صورت حال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ فرانس پہلے ہی خطے میں جہاز بھیجنے سے انکار کر چکا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ