
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو وہ ہمت کریں اور خلیج میں امریکی بحریہ بھیجیں۔ ترجمان پاسداران کے مطابق ایران اس وقت وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو تقریباً دس سال پہلے تیار کیے گئے تھے جبکہ جون 2025 کے بعد تیار ہونے والے میزائل ابھی استعمال نہیں کیے گئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر وہ اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب جاری رکھا جائے گا