
راجوگینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
بہاول پور( پولیس ترجمان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی کامیاب کارروائیچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث راجو گینگ کا سرغنہ 04ساتھیوںسمیت گرفتار ، 20لاکھ روپے سے زائدکامال مسروقہ برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن جرائم سے پاک پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ ہیڈ راجکاںپولیس نے دن رات محنت سے خفیہ معلومات، انٹیلی جنس ذرائع، ہیومن ریسورسز ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کرچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث05ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے04لاکھ روپے نقد رقم ،07عدد موٹر سائیکل اوروارداتوں میںاستعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلدگینگ کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمدشدہ نقد رقم و موٹرسائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاریوں پرتھانہ ہیڈ راجکاںپولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بہاولپوررانا عبدالوہاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او نے تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس کو شاباش دی۔