
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ نہ کھولا تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، اور امریکا اپنے اہداف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر چکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی کارروائی کی تو اس کے توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ادھر ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
عالمی جوہری ادارے کے مطابق دیمونا کی جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا