یوم پاکستان پر پاک فوج کی قوم کومبارکباد

21

یومِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہے، جس نے آزاد وطن کے خواب کو واضح سمت دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ دن ایمان، امید اور استقامت سے بھرپور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایک مضبوط ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری ہے، اور مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں۔ افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی

مزید خبریں

آپ کی راۓ