حزب اللہ کا اسرائیل پے بڑا وار

2

حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کیے، جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک مزید فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

سفارتی کوششوں کے باوجود خطے میں جنگ کی شدت کم نہ ہو سکی۔ اسرائیل کی جانب سے تہران، قم اور اُرومیہ میں بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اشدود میں آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خطے میں مختلف امریکی اڈوں پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ