ایران پے آنیوالی کل کی رات بھاری ہوگی: ٹرمپ

37

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک رات میں ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ رات کل کی ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے حال ہی میں ایک اہم ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس میں ایران کے اندر سے ایک پائلٹ کو بحفاظت نکالا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق، ایف-15 لڑاکا طیارہ اس آپریشن میں شریک تھا، جبکہ دو اہلکار پیراشوٹ کے ذریعے ایران میں اترے۔ ایک اہلکار زخمی حالت میں دشمن کے علاقے میں پھنس گیا تھا، تاہم بعد میں اسے بھی ریسکیو کر لیا گیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ