
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی سخت دھمکیوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی جارحانہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے صدر ٹرمپ کو براہِ راست پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے صرف 20 گھنٹے باقی ہیں۔
مہدی محمدی کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ نے مقررہ وقت میں ہتھیار نہ ڈالے تو امریکا کے اتحادیوں کو “پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائے گا”۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے اور اب کسی بھی دباؤ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔
دوسری جانب اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چاہے تو ایران کو ایک ہی رات میں مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے، اور یہ کارروائی کسی بھی وقت، حتیٰ کہ منگل کی رات بھی ہو سکتی ہے۔
حالیہ بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہوں گے