ایران کے شہر سروان میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں میں شامل بہاولپور کے 2 نوجوانوں کے قتل پر لواحقین نے احتجاج کیا ہے۔
مظاہرین نے ذخیرہ اوور ہیڈ برج کے قریب قومی شاہراہ بلاک کردی، احتجاج کے باعث احمد پور شرقیہ روڈ بھی بلاک ہوگیا جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔
ایران میں مزدوروں کے قتل پر لواحقین نےکراچی روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔