ڈی جی ایف آئی اے نے چارج سنبھال لیا

131

ایف آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ