گھریلو تشدد پر اے آر وائی اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی معطل

101

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی کو اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

اشفاق اسحٰق ستی پر ان کی دوسری اہلیہ نومیکا نے بدترین تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے تھے۔

چینل انتظامیہ نے ان الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا۔ معطل کرنے کا فیصلہ نومیکا طاہر محمود کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آیا جو اینکر پرسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔

نومیکا نے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ اشفاق ستی انہیں اُن کی والدہ کے گھر سے مارتے ہوئے اپنے گھر لائے اورکئی روزتک گھر میں بھوکا پیاسا بند رکھا گیا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا لیکن وہ کسی طرح وہاں سےفرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور عباسی شہیداسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پناظم آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ