صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

81

سبی کے جناح روڈ کے جی پی او چوک پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک سیاسی جماعت کی ریلی وہاں سے گزری تھی۔

دھماکے اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے جی پی او چوک پر کھڑی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈسٹرکٹ اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، تین شدید زخمیوں سی ایم ایچ سبی منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ