پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے 3 بار وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا مگر کبھی میں نے قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر ملک پر حملہ کر دیا جس کا نتیجہ آج آگیا۔
ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ میں نے ہر ظلم سہا مگر قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف لڑنے والے اپنا کوئی منصوبہ تو سامنے لائیں، ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک میں بیروزگاری نہ ہوتی۔