بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائی کورٹ سے معطل ہونی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کرایا گیا۔
اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملزم کا 342 کا بیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں۔