وکلا نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلا سکیں گے یا نہیں

121

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں، ہمارے وکلا نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کردیا ہے، کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ