
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ کرسی کےلیے اور پیپلز پارٹی عوام کےلیے لڑ رہی ہے۔
سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح صحت ہے، صحت آپ کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفت علاج ہر کسی کا حق ہے، دل کی بیماری کےلیے سانگھڑ میں این آئی سی وی ڈی بنانا چاہتے ہیں۔ سانگھڑ میں بہترین روڈ بنائے ہیں۔