نواز شریف ایم این اے ہونگے مگر اوزیراعظم نہیں: وسان

115

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔

منظور وسان نے ایک بار پھر انتخابات سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی بنیں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی محبت آصف زرداری کی طرف بڑھے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ