اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری

101

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری کے مطابق مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، ملک بھر میں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سینٹرز کے ساتھ ہر وقت رابطہ ہے۔

ہارون شنواری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں اور وہ الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں 111327000-051 پر فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ