موبائل فون سروس کو بند کرنے کا کوئی جواز ضرور ہوگا

89

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرنا وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے، موبائل فون سروس کو بند کرنے کا کوئی جواز ضرور ہوگا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پولنگ عملے کو پہنچانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، مکمل تعاون کیا ہے جو الیکشن کمیشن نے کہا وہی حکومت نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ بڑھ جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عمل کا جائزہ لیا، سوک سینٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کا بھی فضائی جائزہ لیا۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ