جعلی فارم 45 سے متعلق معتبر اطلاعات ملی ہیں

102

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 سے متعلق معتبر اطلاعات ملی ہیں۔

ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ بعض اسٹیشنوں پر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کا جعلی فارم 45 سے متعلق بیان مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے پاس ثبوت ہے تو حکام کے سامنے پیش کریں، مینگل صاحب من گھڑت معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ