آر اوز نے 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے تو معطل کردوں گا

117

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ آر اوز نے 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے تو معطل کردوں گا۔

سکندر سلطان راجا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر اب تک آر او آفس نہ پہنچے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگلے آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کریں۔

الیکشن کمیشن پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ نتائج کا اعلان نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ