آرووز کی دھاندلی انتخابی نتائج کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے آراووز دفتروں میں بیٹھ کرانتخابی نتائج تبدیل کرتے رہے چالیس چالیس ہزارووٹوں کی دھاندلی کرنے پرمعاف نہیں کیاجائیگاعمران خان کے مینڈیٹ کوچرانے نہ دیں گے انصاف پرمبنی فیصلہ تک ہماراحتجاج جاری رہے گا ہمارے پاس مکمل فارم 45 موجودہیں جبکہ ہماری مخالفین مشکل سے 10 پولنگ اسٹیشن جیتے ہیں یہ بات سمیع اللہ چوہدری نے ڈی سی آفس چوک پر احتجاج کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اصغرجوئیہ بھی ان کے ہمراہ تھے سمیع اللہ چوہدری نے کہاکہ آراووز کی دھاندلی اورانتخابی نتائج کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ایسی جمہوریت پرکون یقین کریگا ہم عوام کے ووٹوں پر ڈکیتی نہیں ڈالنے دیں گے ہم اپناپرامن آئینی اورجمہوری احتجاج جاری رکھے گے ہم پرامن لوگ ہیں اورپاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں اسی خدشہ کے پیش نظر ہم یہ کہتے تھے کہ انتظامیہ کے لوگ آراووزنہ ہوں اور ہ نادیدہ قوتوں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں اسی لئے وہ جیتے ہوئے امیدواروں کوہرانے میں لگے ہوئے ہیں اس فیصلہ کوقوم تسلیم نہیں کریگی میری ارباب اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ اسلام آباد سے اپیل ہے کہ آپ اپنی آئینی زمہ داری سنبھالی اورایسے کام کی اجازت نہ دیں اورایسے کام پرخاموشی اختیار نہ کریں جودفتروں میں بیٹھ کر رزلٹ تبدیل کئے جارہے ہیں عوام نے کھلے عام پی ٹی آئی کوووٹ دیئے ہیں عوام اس کی حفاظت بھی کریگی اورعمران خان کامینڈیٹ نہ چرایاجائے ہمارے پاس فارم 45 ہیں اوریہ تمام فارم ہم میڈیاکے سامنے رکھیں گے ہزاروں ووٹوں کی برتری پرہم شب خون نہیں مارنے دیں گے پوری قوم نے عمران خان کیلئے فیصلہ دیدیاہے ووٹرزاپنی مددآپ کے تحت باہرنکلے اورعمران خان کے امیدواران کوکامیاب کرایا میں اپنی مثال دیتاہوں این اے 168 پر292 پولنگ اسٹیشن تھے اوران کے 292 فارم45 ہمارے پاس موجودہیں ہمارے مخالفین آٹھ سے دس پولنگ اسٹیشن مشکل سے جیتے ہیں اورانشااللہ تعالی ہم اپناحق لیں گے ہمارااحتجاج اس وقت جاری رہے گاجب تک یہ انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیتے ہیں