
پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق تجویز دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے اتوار کو ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وفاق، پنجاب، بلوچستان میں حکومت کیلئے مشترکہ حکمت عملی کیلئے روڈ میپ دے دیا۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو تجویز دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ ساتھ دے۔