پارٹی مجھے پہلے ہی وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرچکی

45

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، پارٹی انہیں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرچکی، فیصلے میں تبدیلی کے لیے دوبارہ سی ای سی سے رجوع کرنا ہوگا۔

جیو الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خواہش ہے اتفاق رائے سے ایسی حکومت بنائیں جس سے سیاسی استحکام آئے، اس کے بغیر بننے والی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ لاہور میں رات تک بڑے مارجن سے جیت رہےتھے صبح اٹھے تو دیکھا ہار چکے تھے، الیکشن سے مایوس نہیں، کچھ آزاد امیدوار رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ