محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن

60

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔

سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ کا کہنا ہے کہ سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق محسن داوڑ حامیوں کے ہمراہ سیکیورٹی کیمپ کے گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی 

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ