الیکشن کمیشن کے پاس 264سیٹوں کے نتائج آ گئے

44

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔

ان غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی 54 جبکہ ایم کیو ایم 17، جے یو آئی 4 اور پاکستان مسلم لیگ ق 3 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ